Pages

THE HISTORY OF CIVIL ENGINEER

Showing posts with label part of PDM. Show all posts
Showing posts with label part of PDM. Show all posts

Tuesday, November 3, 2020

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے 13دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان



پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(PDM)کا لاہور میں ہونے والا جلسہ موجودہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا،13دسمبر کو ثابت ہوجائے گاکہ لاہور جاگ اٹھا ہے جس کے بعد پورا پاکستان جاگے گا،پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر راناثناء اللہ کی پریس کانفرنس

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(PDM)پر مشتمل اپوزیشن اتحاد نے 13دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان کر دیا،پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر راناثناء اللہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ (PDM)کا لاہور میں ہونے والا جلسہ موجودہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا،13دسمبر کو ثابت ہوجائے گاکہ لاہور جاگ اٹھا ہے جس کے بعد پورا پاکستان جاگے گا،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا 13دسمبر کا جلسہ لاہور کی تاریخ میں بے مثال اور فیصلہ کن ہوگا۔جلسے سے متعلق مختلف کمیٹیاں بنائی ہیں،پارٹی عہدیداروں،ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر راناثناء اللہ نے الزام عائدکیا کہ پارلیمنٹ حملہ کیس میں پراسیکیوشن نے عمران خان کو غلط بری کروایا،انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بنیاد پر بننے والے مقدمات واپس لیے جائیں اس ناانصافی،ظلم اور زیادتی کے خلاف اپیل کرتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان اورچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نوٹس لیں۔۔۔


Monday, November 2, 2020

عبدالقادربلوچ کے جانے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،شاہدخاقان عباسی










 

پاکستان مسلم لیگ(ن)ک سینئرنائب صدر شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ عبدالقادربلوچ کے جانے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگاچوہدری نثار کافیصلہ سامنے ہے،عبدالقادربلوچ بھی اپنی سیاست کا نقصان کریں گے،عبدالقادربلوچ کو ثنااللہ زہری کو جلسے میں شرکت نہ کرنے پر تحفظات تھے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں عبدالقادربلوچ کو۵۲سال سے جانتا ہوں،ان کا پارٹی بیانیے سے نہیں بلکہ پی ڈی ایم جلسے کا معاملہ ہے۔وہ چاہتے تھے کہ ثنااللہ زہری کو جلسے میں دعوت دی جائے،میں نے کہا کہ وہ جلسے میں نہیں آسکتے،کیونکہ وہ پچھلے اڑھائی سال سے جماعت کے ساتھ نہیں ہیں،وہ پی ڈی ایم کا بھی حصہ نہیں ہیں۔وہ پارٹی کے کسی بھی اجلاس میں شامل نہیں ہوئے،نہ ہی انہوں نے کسی بیان میں کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عبدالقادربلوچ نے پارٹی کی سطح پر اس طرح کے تحفظات کا کبھی اظہار نہیں کیا،نہ ہی مجھ سے علیحدگی کی بات کی۔۔۔۔۔


WhatsApp on Friday delayed a data-sharing

WhatsApp on Friday delayed a data-sharing change as users worried about privacy fled the Facebook-owned messaging service and flocked to riv...