یوم پرچم شہریوں اوررہائشوں کے لئے ایک قومی دن ہے،
جومتحدہ عرب امارات کے بانی کی کاوشوں کو سراہنے کے لئے2013سے ہرسال منقعد ہوتا
ہے۔ دبئی:ہائی ہنس شیخ محمد بن زید النہیان،ابوطہبی کے ولی عہد شہزادہ
اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے شہریوں اوررہائشوں سے
یوم پرچم کے موقع پر شہدا کویاد رکھنے کا مطالبہ کیاہے۔ منگل کی صبح گیارہ بجے، متحدہ
عرب امارات کے سرکاری محکموں،سکولوں اور نجی اداروں نے یوم پرچم کی یاد کے لئے متحدہ
عرب امارات کے جھنڈے کو بلند کیا۔
محمد بن زاید نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ
متحدہ عرب امارات کاجھنڈاامن اور ترقی کی علامت ہے
اور ہمیشہ رہے گا۔یوم پرچم کے موقع پرہم ان شہدا کو یاد کرتے ہیں جہنوں نے اپنے جھنڈے
کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،اورہم اپنے آپ کو متحدہ عرب امارات کے
عزم کی یاد دلاتے ہیں کہ وہ ترقی میں سب سے آگے ہو گا۔۔