قومی احتساب
بیور(نیب)لاہور نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائدمیاں نوازشریف کے بہنوئی اور سابق
وفاقی وزیر عابدشیر علی کے والد سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی کے خلاف تحقیقات
کا آغا زکر دیا۔ قومی احتساب بیور(نیب)لاہور کے مطابق چوہدری شیر علی کے خلاف مبینہ
من پسند افراد کو نواز نے، اختیارات سے تجاوزکی شکایات اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے
پر تحقیقات کا آغا زکر دیاگیا ہے قومی احتساب بیور(نیب)لاہور ذرائع کے مطابق چوہدری
شیر علی سمیت دیگر کیخلاف 26نومبر2019ء کوشکایات موصول ہو ئیں سابق ٓMNA اور مئیر فیصل آباد چوہدری شیر علی پر اختیارات سے تجاوزاورسرکاری
زمینوں کی الائمنٹس کے الزمات ہیں۔
واضح رہے
کہ پنجاب کے بڑے صنعتی شہر فیصل آبادمیں پاکستان مسلم لیگ نوازچوہدری شیر علی اورسابق
وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ کے گروپوں کے درمیان تقسیم ہے۔چوہدری شیر علی شریف خاندان
کے ساتھ قریبی رشتہ داری کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائدمیاں نوازشریف کے
لئے اہم ہے،تو سابق وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں
میاں نوازشریف کے بھائی میاں شہبازشریف کی
تائیدوحمایت حاصل ہے۔۔۔۔۔