پاکستان مسلم لیگ(ن)ک
سینئرنائب صدر شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ عبدالقادربلوچ کے جانے سے پارٹی کو کوئی
نقصان نہیں ہوگاچوہدری نثار کافیصلہ سامنے ہے،عبدالقادربلوچ بھی اپنی سیاست کا
نقصان کریں گے،عبدالقادربلوچ کو ثنااللہ زہری کو جلسے میں شرکت نہ کرنے پر تحفظات
تھے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں عبدالقادربلوچ کو۵۲سال سے جانتا ہوں،ان کا پارٹی
بیانیے سے نہیں بلکہ پی ڈی ایم جلسے کا معاملہ ہے۔وہ چاہتے تھے کہ ثنااللہ زہری کو
جلسے میں دعوت دی جائے،میں نے کہا کہ وہ جلسے میں نہیں آسکتے،کیونکہ وہ پچھلے اڑھائی
سال سے جماعت کے ساتھ نہیں ہیں،وہ پی ڈی ایم کا بھی حصہ نہیں ہیں۔وہ پارٹی کے کسی
بھی اجلاس میں شامل نہیں ہوئے،نہ ہی انہوں نے کسی بیان میں کہا کہ ملک میں آئین کی
بالادستی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عبدالقادربلوچ نے پارٹی کی سطح پر اس طرح کے
تحفظات کا کبھی اظہار نہیں کیا،نہ ہی مجھ سے علیحدگی کی بات کی۔۔۔۔۔