سیالکوٹ
میں نجی ائیر لائن ائیر سیال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج
سیالکوٹ میں کاروباری برادری سے ملنے آیا ہوں، انہوں نے کہا کہ ائیر سیال کا افتتاح
تو ایک بہانہ ہے اصل میں میں یہاں کی کاروباری برادری سے ملنا چاہتا تھا،سب سے پہلے
تو انہوں نے یہ ائیرپورٹ بنایا جو بہت شاندار ائیرپورٹ ہے۔ٓٓٓانہوں نے مزید کہاکہ اس
ائیر لائن سے سیالکوٹ برآمدات کا مرکز بننے جا رہا ہے،کروناوائرس سے متعلق بات کرتے
ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا کہ کیسز بڑھ رہے ہیں،اگر صیح معنوں میں احتیاط نہیں کی
تو سردیاں ہمارے لیے بہت مشکل ہوں گی،امریکہ میں یہ وبا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے،انگلینڈاور
اٹلی میں بھی سخت لاک ڈاون ہے، وزیراعظم عمران
خان نے مزید کہاکہ اس وائرس کوروکنے کا سب سے اچھا طریقہ ماسک ہے،وزیراعظم عمران خان
نے کہاکہ ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ ملک کو صنعت کاری کی طرف لے جانا،کاروباری برادری
کوسہولت فراہم کرنااور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرناتاکہ سرمایہ کاری بڑھے۔۔۔