دختر وہاڑی بین الاقوامی شہرت یافتہ تاہیکوانڈوسٹار پلئیر ماہم آفتاب انتقال کرگئیں
26 سالہ پاکستانی خاتون ایتھلیٹ ، بین الاقوامی
چیمپیئن ماہم آفتاب جمعہ کو لاہور میں برین ٹیومر کے باعث چل بسے۔وہ برین ٹیومر کے
علاج کے سلسلے میں شوکت خانم ہسپتال داخل تھیں
انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو قابل فخر کردیا تھا-
قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی کے علاوہ ، انہوں نے انڈونیشیا میںمنعقدہ یوتھ اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس نے لگ بھگ پانچ سال قبلتائیکوانڈو مقابلوں میں حصہ لینا چھوڑ دیا تھا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور متعدد سوشل میڈیا صارفین نے تائیکوانڈو اسٹار کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔مرحومہ کا نمازہ جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مرکزی جنازگاہ وہاڑی میں ادا کی جائے گی اللہ سوگواران کو صبروجمیل عطافرمائے اور مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے
آمین!