پاکستان
ڈیمو کریٹک موومنٹ(PDM)کا لاہور
میں ہونے والا جلسہ موجودہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا،13دسمبر کو ثابت ہوجائے گاکہ
لاہور جاگ اٹھا ہے جس کے بعد پورا پاکستان جاگے گا،پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر
راناثناء اللہ کی پریس کانفرنس
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(PDM)پر مشتمل اپوزیشن اتحاد نے 13دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان کر دیا،پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر راناثناء اللہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ (PDM)کا لاہور میں ہونے والا جلسہ موجودہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا،13دسمبر کو ثابت ہوجائے گاکہ لاہور جاگ اٹھا ہے جس کے بعد پورا پاکستان جاگے گا،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا 13دسمبر کا جلسہ لاہور کی تاریخ میں بے مثال اور فیصلہ کن ہوگا۔جلسے سے متعلق مختلف کمیٹیاں بنائی ہیں،پارٹی عہدیداروں،ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر راناثناء اللہ نے الزام عائدکیا کہ پارلیمنٹ حملہ کیس میں پراسیکیوشن نے عمران خان کو غلط بری کروایا،انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بنیاد پر بننے والے مقدمات واپس لیے جائیں اس ناانصافی،ظلم اور زیادتی کے خلاف اپیل کرتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان اورچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نوٹس لیں۔۔۔
No comments:
Post a Comment