Pages

THE HISTORY OF CIVIL ENGINEER

Sunday, November 1, 2020

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبائی حیثیت دینے کااعلان۔۔۔۔


  وزیراعظم عمران خان نے گلگت  بلتستان کوعبوری صوبائی حیثیت دینے کااعلان کردیا۔ 

 گلگت  بلتستان کے قومی دن کے موقع پر آزادی پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ الگ صوبہ گلگت  بلتستان کے عوام کا مطالبہ تھا،عوامی مطالبے کے پیٖش نظر گلگت  بلتستان کو الگ صوبہ بنائیں گے،الیکشن کی وجہ سے ابھی گلگت پیکج پر بات نہیں کر سکتا،جلد گلگت  بلتستان کی عوام کو خوشخبری ملے گی اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گلگت  بلتستان کوعبوری صوبائی حیثیت دینے کااعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پہلی مرتبہ ۵۱ برس کی عمر میں گلگت  بلتستان آیااس وقت قراقرام ہائی وے بن رہی تھی گلگت  بلتستان کی عوام کوبھی دوسرے صوبوں کی طرح مکمل آزادی ہوگی۔ہمارا مقصد ملک سے مہنگائی کو ختم کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نریندر مودی کامقصدپاکستان میں انتشار پھیلانا ہے۔

میں شکریہ ادا کرتا ہوں ایجنسیز کاجہنوں نے نہایت خوش اسلوبی سے اس انتشار کو پھیلنے سے روکا۔میں پاکستانی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ فوج کسی بھی ملک کے لئے ضروری ہے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں اللہ کالاکھ شکر اداکرتا میں نے آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ کو منتخب کیااور یہ میری سلیکشن بالکل درست ہے کیونکہ یہ ڈاکوان کے خلاف بول رہے ہیں تواس کا مطلب یہی ہے کہ یہ لوگ درست ہیں۔۔

اسلامی تاریخ کا مطالعہ کریں تو دیکھیں گے کہ مسلمانوں نے ڈٹ کے مقابلہ کیا لیکن نقصان ہمیشہ ان کو میر جعفراور میر صادق نے پہنچایاہے اور آج ہمیں بھی ا ن میر جعفر، میر صادق اورمیر ایاز صادق کا سامنا ہے یہ ملک کو بدنام کر رہے ہیں،ابھی نندن کی رہائی کے فیصلے پردنیا بھر کے سربراہان مملکت نے مبارکباد دی اور پاکستان کی بہادری کو سراہاگیااور جبکہ یہ کہتے ہیں کہ نے ڈر کر یہ کام کیا،ان لوگوں کا مقصدا ین  آر او،جو میں نے انہیں کسی صورت نہیں دینا۔یہ لوگ پاکستان کا یا پاکستان کے لوگوں کا نہیں بلکہ اپنا فائدہ سوچتے ہیں،اور اس مقصد کے لیے یہ ملک کے خلاف بھی جاسکتے ہیں 

1 comment:

WhatsApp on Friday delayed a data-sharing

WhatsApp on Friday delayed a data-sharing change as users worried about privacy fled the Facebook-owned messaging service and flocked to riv...