بورے والا اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر
بورے
والا اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر کی سربراہی میں سموگ کے کنٹرول کیلئے سیمنار
منعقد کیاگیا۔جس میں سموگ کے خطرات نقصانات اوراسکی روک تھام کیلئے آگاہی دی گئی۔
سیمنار
سے خطاب کرتے ہوئے مقرین کا کہنا تھاکہ سموک کا سیزن شروع ہونے والا ہے اسکی روک
تھام کیلئے ہنگامی اور بنیادی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز
اورسی ڈی سی اہلکار گھر گھر جا کر آگاہی دیں ۔ خاص کرکسانوں کو فصلوں کی باقیات کو
جلانے کے نقصانات سے آگاہ کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے مزید کہا کہ سموگ
میں غیر ضروری سفر نہ کریں بار بار منہ دھوئیں ماسک کا استعمال کریں۔دھواں چھوڑنے
والی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی
جائے گی۔
No comments:
Post a Comment